14 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان میں ایک مسافر بس اور ایندھن کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: افغانستان میں ایک مسافر بس اور ایندھن کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  یہ حادثہ کابل اور کندھار کے درمیان آب بند ضلع میں پیش آیا ہے۔بس اور ٹرک دونوں مکمل طور پر نذرِ آتش ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔...../169